ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں 56 گھنٹہ کے تصادم میں دو دہشت گرد ڈھیر

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں 56 گھنٹہ کے تصادم میں دو دہشت گرد ڈھیر

Mon, 04 Mar 2019 12:24:16    S.O. News Service

سرینگر،4؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں 56 گھنٹے تک جاری ر ہے تصادم کے بعد دو دہشت گرد مار گرا گئے۔ اس میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار سمیت پانچ سیکورٹی اور ایک شہری کی بھی موت ہو گئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ کپواڑہ کے بڈگام علاقہ میں جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو مہم کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی صبح شروع ہوئے تصادم میں دو دہشت گرد بھی ڈھیر ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کی لاشیں موقع سے برآمد کر لی گئی ہے ۔ ان کی شناخت اور ان کے گروپ کی معلومات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے جوان شیام نارائن سنگھ یادو کو جمعہ کو تصادم میں زخمی ہو گیا تھا اس نے اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی تصادم میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دو سی آر پی ایف اہلکار، انسپکٹر پنٹو اور کانسٹیبل ونود اور دو پولیس اہلکار، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نصیر احمد اور غلام مصطفی براہ جمعہ کو ہی تصادم میں دم توڑ چکے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شہری وسیم احمد میر کو بھی گولی لگ گئی تھی اور اس نے بھی جمعہ کو ہسپتال میں دم توڑ دیا۔دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد مضافات کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے باباگنڈا علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو محاصرے کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ : ’ دہشت گرد جہاں چھپے تھے وہ علاقہ بہت تنگ تھا اور قریبی گھروں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جائے تصادم سے گولہ بارود سمیت دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لئے مواد کو ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔ 


Share: